شوبز
ماہرہ خان کی ہم شکل کہنا میرے لئے اعزاز ہے؛درفشاں سلیم
اداکارہ درفشاں سلیم خود کو ماہرہ خان کی ہمشکل کہلائے جانے پر پھولے نہیں سما رہیں۔
درِ فشاں سلیم نے اپنے ایک انٹرویو میں خود کو معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کہلائے جانے پر بات کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں درِفشاں کا کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے آج تک یہ تبصرہ متعدد لوگوں سے سُن رکھا ہے، اُن کے سامنے ہی کافی لوگ اُنہیں ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں ماہرہ خان کی ہمشکل کہلانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ اس موازنے کو خود کے لیے اعزاز قرار دیتی ہیں۔‘