شوبز

اقرا عزیز نے تین مشہور ڈرامے کیوں چھوڑے؟پرستار بے چین

اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے 3 بلاک بسٹر ڈرامے ٹھکرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور رائٹر صائمہ اکرم چوہدری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اقراء عزیز نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اُن کے لکھے ہوئے 3 بلاک بسٹر ڈرامے ٹھکرائے ہیں۔

رمضان ٹرانسمشن کے سلسلے میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والا مشہور ڈرامہ سیریل ’چوہدری اینڈ سنز‘ اداکارہ عائزہ خان سے پہلے اقراء عزیز کو آفر کیا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کر دیا تھا، اس ڈرامے میں عائزہ خان کے مدِ مقابل اداکار عمران اشرف کام کر رہے ہیں۔رمضان ٹرانسمیشن کے سلسلے میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ہم تم‘ جس میں اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا دکھائی دے رہی ہیں، یہ کردار پہلے اقراء عزیز کو آفر ہوا تھا جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

اسی طرح نجی ٹی وی چینل پر مستقبل میں نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’کالا ڈوریا‘ جس میں گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ ثناء جاوید نظر آئی تھیں، یہ ڈرامہ بھی ثناء جاوید سے قبل اقراء عزیز کو آفر کیا گیا تھا۔

اس بارے میں اقرا عزیز نے کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.