شوبز

پاکستانی فنکارہ کے آرٹ ورک نے ’مس مارول‘ میں جگہ بنالی

پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اور السٹریٹر شہزل ملک کے شاندار آرٹ ورک نے مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ’مس ​​مارول‘ میں جگہ بنالی ہے۔ 

شہزل کے آرٹ ورک کو مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی سیریز ’مس مارول‘ کے پوسٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔شہزل ملک نے ٹوئٹر پر مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔اُنہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ جی ہاں، مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے مس مارول کے مسلم پاکستانی ورثے کی نمائندگی کرنے کے لیے شیئر کیے گئے اس پوسٹر میں میرا آرٹ ورک ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ سب ایک ساتھ ہوتے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں!‘

شہزل ملک کی اس کامیابی پر اُنہیں سوشل میڈیا صارفین اور کئی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.