شوبز

نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی جوڑی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی مشہور ترین پاپ سنگر جوڑی تھی۔

اس شہرت کی وجہ ان دونوں کی لوگوں کے دلوں کو چھو لینے والی گلوکاری کے علاوہ دونوں کے درمیان بہن بھائی کا پر خلوص رشتہ بھی تھا۔کروڑوں دلوں کی ملکہ نازیہ حسن انتہائی کم عمری میں ہی کینسر کا شکار ہو کر دنیا سے چلی گئیں۔ان تمام مداحوں کے بیچ زوہیب حسن ایک ایسے شخص تھے جن سے نہ صرف ان کی پیار کرنے والی بہن چھن گئی بلکہ ان کی بچپن کی دوست اور ساتھی گلوکارہ بھی ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئی۔

حال ہی میں زوہیب حسن نے اپنی مرحومہ بہن اور بھانجے کی ایک ایسی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جسے نازیہ کے مداحوں نے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

زوہیب حسن نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ نازیہ حسن اور ان کے نومولود بیٹے آریز کی ایک بہت نایاب تصویر ہے۔ جب نازیہ کو اپنے اندر کینسر کی بیماری کا علم ہوا تو انھوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ پلیز میری جان بچانے کی اور کوشش کریں تا کہ میں اپنے بیٹے کو بڑا ہوتا ہوا دیکھ سکوں۔

نازیہ حسن کے بیٹے اب کہاں ہیں؟

زوہیب حسن نے اپنے بھانجے کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے مزید لکھاکہ بدقسمتی سے نازیہ کو لمبی عمر تو نہ مل سکی مگر ان کے بیٹے کی پرورش میری اور نازیہ کی والدہ، ہماری بہن زہرہ اور میں نے مل کر کی ہے۔نازیہ کا خواب تھا کہ ان کا اکلوتا بیٹا آریز ایک کامیاب وکیل بنے تو اب ان کا خواب پورا ہوگیا ہے اور آریز اب دنیا کی ایک بڑی لاء فرم کے لیے کام کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.