شوبز

شادی کے لئے مریم نفیس نے کون سی انوکھی شرط رکھی؟

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ کم عمری میں شادی کریں۔

مریم نفیس شوہر امان احمد اور والدہ کے ہمراہ ندا یاسر کے رمضان شو میں شریک ہوئیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وہ 19 برس کی ہوئیں تو ان کی والدہ شادی کے لیے ان کے پیچھے پڑ گئیں اور ان پر بہت دباؤ ڈالا۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا اور انہیں کہا کہ وہ شادی کے بعد جو کرنا چاہے، کرلیں لیکن اب شادی کرلیں۔مریم نفیس کے مطابق والدہ نے بہت سارے لڑکوں کو گھر بلایا اور بہت سارے لڑکوں کی تصاویر بھی دکھائیں اور بھرپور کوشش کی کہ وہ کم عمری میں ان کی شادی کروالیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مریم نفیس نے بتایا کہ جب انہیں امان احمد پسند آگئے اور انہوں نے والدہ کو بتایا تو وہ فوری طور پر ان کے شریک حیات کو پرکھے اور دیکھے بغیر ان کی شادی کے لیے تیار ہوگئیں۔

مریم نفیس کے مطابق امان احمد کا بتانے کے فوری بعد ہی والدہ نے انہیں کہا کہ چلو اب جلدی شادی کرلو لیکن انہوں نے اس وقت بھی والدہ کی بات نہیں مانی اور پہلے اپنے ہونے والے شریک حیات کو پرکھا اور سمجھا۔

امان احمد کے مطابق مریم نفیس نے شادی کے لیے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ ان کی ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) کو پسند آئے تو وہ ان سے شادی کے لیے اہل ہوجائیں گے۔امان احمد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ مریم نفیس کے ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) کو پسند آگئے اور وہ پھر انہوں نے دیگر مراحل بھی طے کیے اور ان کی شادی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.