شوبز

ماہرہ خان نے دعا زہرہ کی بازیابی کے لئے آواز بلند کر دی

 اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے متواتر دعا زہرہ کی گھر واپسی سے متعلق دعائیں اور ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں۔ماہرہ خان دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق بڑی سنجیدگی سے اس کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والی سب ہی ٹوئٹس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل، پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر اور سندھ کی سی پی ایل سی فورس کو بھی ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’وہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے بڑے دل سے دعائیں کر رہی ہیں، اُن کی دعا ہے کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس آ جائے، آمین۔‘اس سے قبل کیے جانے والے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ خُدارا کوئی مدد کرے، دعا زہرہ کی واپسی کے لیے بہت دعائیں کر رہی ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.