شوبز

شہروز سبزواری اور صدف کنول کا راز فاش ہوگیا

 اداکار بہروز سبزواری نے شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے صدف کنول کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں زیر گردش تھی، یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب صدف کنول کو فیملی فنکشن میں فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ ڈانس کرنے کے بجائے بیٹھے ہوئے صرف انجوائے کرتے دیکھا گیا۔اب بہروز سبزواری نے بہو کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے میزبان رابعہ انعم سے بہو کی تعریف کی اور مداحوں سے بہو کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر میں چھوٹی عمر میں دادا بننے جارہا ہوں، میں چونکہ شہروز کو وقت نہیں دے پایا لہٰذا اپنی پوتی نورے کو وقت دیتا ہوں اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور وقت دینے کی کوشش کروں گا کیوں کہ اس سے زیادہ عافیت والی کوئی چیز نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.