شوبز

چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چوہدری‘‘ کا ٹریلر جاری

 سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’’چوہدری‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔ ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اظفر علی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ثنا فخر  اور یاسر حسین شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.