شوبز

فہد مصطفیٰ نے "جیتو پاکستان”کی کامیابی کا راز بتا دیا

 فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے اسے عوامی شو قرار دیا ہے اور کہا کہ گیم شو کی کامیابی عام لوگوں کی وجہ سے ہوئی۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ انہیں ’جیتو پاکستان‘ شو کرتے ہوئے 9 سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہیں متعدد بار لگا کہ ان کا شو ناکام ہوکر بند ہوجائے گا۔انہیں نہ صرف ہر سال یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا شو اگلے سال بند ہوجائے گا، بلکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کا اپنا دل بھی شو کی میزبانی کرنے سے بھر گیا تھا۔ تقریبا 9 سال کے دوران کبھی وہ بہت مایوس ہوئے، کبھی انہیں تھکاوٹ ہوئی، کبھی ان کا دل شو سے بھر گیا، کبھی انہوں نے شو کی میزبانی چھوڑ دینے کا بھی سوچا مگر اس کے باوجود ان کا شو ہر سال اور ہر روز مزید بہتر اور مضبوط بنتا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ شو کے حوالے سے بہت زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتے، کیوں کہ ان کا شو لائیو چل رہا ہوتا ہے اور براہ راست شو کے لیے منصوبہ بندی کسی کام نہیں آتی۔براہ راست شو کے درمیان میزبان کو متحرک رہنا پڑتاہے، انہیں تیزی سے اور حاضر دماغی سے معاملات چلاتے پڑتے ہیں۔انہوں نے خود بھی اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے شو کو تقریبا ایک دہائی ہوچکی۔

وہ ’جیتو پاکستان‘ کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بھی قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کے شو کی ٹکر کے کئی گیم شوز آئے مگر سب دو سے تین سال کے اندر بند ہوگئے اور ان کا شو ہر سال مزید مضبوط بن جاتا ہے۔انہوں نے اپنے شو کی کامیابی کو عام لوگوں سے جوڑا اور کہا کہ ان کے شو کو عام لوگ دیکھتے ہیں، وہی شرکت کرتے ہیں اور وہی ان کے شو کو کامیاب بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.