شوبز
اداکارہ زوہرے امیر کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش
اداکارہ زوہرے امیر کے ہاں امریکہ میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
زوہرے امیر نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ خوشی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔
بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاؤورڈ کاؤنٹی جنرل اسپتال میں ہوئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی۔