شوبز

’لندن نہیں جاؤں گا‘۔۔۔ شوٹنگ ترکی میں جاری

اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی آنے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی شوٹنگ لندن میں تسلسل سے جاری ہے جس کے لئے وہاں بہت سے دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر عرفان ملک نے بتایا کہ ترکی میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے نہ صرف بہترین لوکیشنز موجود ہیں بلکہ وہاں تکنیکی عملہ بھی انتہائی پیشہ ورانہ ہے جب کہ وہاں 8 ہزار سینما بھی ہیں۔پروڈیوسر نے بتایا کہ ترکی میں فلم اور ڈراما انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو ترکی میں ترجمے کے ساتھ سینماؤں میں ریلیز کریں۔

عرفان ملک کے مطابق ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ان کی تیسری فلم ہے، جس کی شوٹنگ ترکی میں کی جا رہی ہے اور وہ اسے وہاں ریلیز کرنے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹرز سے بات چیت میں مصروف ہیں اور ان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ فلم کو وہاں پیش کیا جائے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا پاکستان میں ترکی کے ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں، جنہیں وہاں کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان میں ترکی کی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ وہ پہلی پاکستانی فلم بنے گی، جسے ترکی میں مقامی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا جائے گا۔

’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی کچھ شوٹنگ پاکستان جب کہ کچھ شوٹنگ لندن میں بھی ہوگی اور ترکی میں عکس بندی مکمل ہونے کے بعد اداکار ممکنہ طور پر لندن پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.