شوبز

"کانپیں ٹانگ رہی ہیں”۔۔۔ٹیلی فلم عید پر نشر ہوگی

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ ماہ 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے دوران بولے گئے اردو کے جملے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر ٹیلی فلم بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کراچی سے 27 فروری کو نکلنے والے عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کے مارچ سے دارالحکومت میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘دراصل وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کے پریشر سے حکومت کی ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘۔اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پرٹیلی فلم بنانے پر کام جاری ہے، جس میں وہ بھی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔اداکارہ نے ٹیلی فلم کے اسکرپٹ کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ٹیلی فلم کو عید الفطر کے موقع پر ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا جائے گا۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرپٹ میں ٹیلی فلم کے رائٹر کے طور پر منصور احمد خان کا نام پڑھا جا سکتا ہے۔صاحبہ نے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار مظہر معین کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیلی فلم کی ہدایات وہی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.