احد رضامیرکی والدہ نےان کی ناقابل یقین ویڈیولیک کردی
آصف رضا میرکی اہلیہ،ثمرہ رضا میرنےبیٹے،اداکاراحد رضا میرکی ڈانس کرتےہوئےکی ویڈیوشیئرکردی
احد رضامیرکی والدہ نےان کی ناقابل یقین ویڈیولیک کردی، پاکستانی معروف اداکاروپروڈیوسرآصف رضا میرکی اہلیہ،ثمرہ رضا میرنےبیٹے،اداکاراحد رضا میرکی ڈانس کرتےہوئےکی ویڈیوشیئرکردی ہے۔ ثمرہ رضا میرکی جانب سےبیٹے،احد رضا میرکےنجی ٹی وی چینل پرنشرہونےوالےڈرامےکی ایک ویڈیوشیئرکی گئی ہے۔
سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی احد رضا میر کی اس ویڈیو میں اُنہیں اداکارہ رمشا خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جہاں احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس جوڑی میں طلاق کی خبروں کے بعد خاموش ہیں وہیں ثمرہ رضا میر کی بھی پوسٹنگ میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
ثمرہ رضا میر کی ہر پوسٹ پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ پوسٹنگ کے بجائے صرف اسٹوریز ہی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ دوسری جانب سجل علی آج کل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نت نئی تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں، سجل علی کی جانب سے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ یکسر بدل دیا گیا ہے۔