شوبز

"دم مستم”۔۔۔ ہر کسی کو ضرور پسند آئے گی؛لاہور میں میڈیا بریفنگ

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ” دم مستم” کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی نے حکومت اور سینما مالکان سے مطالبہ کیا ہے ٹکٹ کی قیمت کم کی جائے تاکہ مڈل کلاسطٓ طقبے کو بھی تفریح کے موقع مل سکیں۔

لاہور میں اداکارہ امر خان اور عمران اشرف کے ہمراہ میڈیا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ سیمنا گھروں میں ریٹ کم ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ باقی سینما مالکان بھی ٹکٹ کی قیمت کم رکھیں تاکہ لوئر اور مڈل کلاس کو بھی تفریح کے مواقع مل سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "دم مستم” میں خواجہ سرا کمیونٹی کی دل آزاری نہیں کی گئی۔عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ طویل عرصہ بعد عید پر 6 فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جو سب پروڈیوسرز نے بڑی محنت سے بنائی ہیں۔ زیادہ فلموں کی وجہ سے سب کے درمیان صحت مندانہ مقابلہ بھی ہوگا جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ فلم میں خواجہ سرا کمیونٹی کی دل آزاری کی گئی ہے کیونکہ یہ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور میں نے تو اس کمیونٹی کے لئے پورا ایک ڈرامہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرستار ہی میری طاقت ہیں جن کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔نصیب تو اللہ لکھتا ہے لیکن پرستاروں کی محبت فنکار کے لئے نہایت حوصلہ بخش ہوتی ہے۔عمران اشرف نے مزید کہا کہ "دم مستم” بہترین تفریحی فلم ہے جو سب لوگوں کو ضررو دیکھنی چاہیئے۔

اداکارہ امر خان نے کہا کہ ہم نے بہت صاف ستھری اور تفریحی فلم بنائی جس سے ہر عمر کے لوگ محضوظ ہوں گے۔انہوں نے کہ فلم کی رائٹر ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری بڑھ گئی کیونکہ کہانی کی وجہ سے ہی فلم کامیاب یا ناکام ہوتی ہے۔ میں نے کہانی پر بہت زیادہ محنت کی ہے اس لئے مجھے یقین ہے کہ شائقین "دم مستم”ضرور پسند کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.