شوبز

یاسر اور سونیا حسین پرستاروں کو عیدالفطر پر”سویاں” کھلائیں گے

یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، ‘سویاں’ کے نام سے ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم میں مزاح کا عنصر کو جوڑتے ہوئے حقیقی دنیا کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اداکار یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم ’سویاں‘ میں اداکاری کر رہے ہیں اور اس بار فلم کی کہانی کا پلاٹ مزاحیہ عنصر کے ساتھ قتل کے معمے پر مشمتل ہے۔فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جو اس ٹیلی فلم کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں اور خود ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں اور فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے اہل خانہ عید پر ان کے پاس آتے ہیں اور ایک ’خوشی کی خبر‘ کی توقع کرتے ہیں، اہل خانہ جوڑے کے اس اعلان کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ ایک بچے کی توقع کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ جو سامنے لانا چاہتے ہیں وہ ’طلاق‘ لینے کے بارے میں ہے۔اس کہانی سے ایک قتل کا معمہ جڑا ہوا ہے جہاں ممکنہ طور پر گھر میں ایک جوڑے کی لاشیں ہیں جن کو یہ جوڑا عید کی خوشیوں کے دوران چھپانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے تھیٹر کے تجربے پر نظر ڈالتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ ٹیلی فلم کس طرح کامیڈی کو یکجا کرنے کے لیے اپنائے گئے نکتہ نظر کے لحاظ سے نمایاں ہے۔اداکار یاسر نے کہا کہ میں بنیادی طور پر تھیٹر کا اداکار ہوں اور برسوں سے تھیٹر میں ہوں، ’یہ اسکرپٹ انگریزی ڈراما نگار رے کونی اور ان کے ڈراموں سے بہت متاثر ہے جس طرح سے ان کے پاس ایک قتل کا راز ہے جو حالات کے مزاح سے جڑا ہوا ہے۔فلم ’لاہور سے آگے‘ کے اداکار کو نہ صرف ایک نیا اسکرپٹ ملا ہے بلکہ وہ ایک نئے ہدایت کار کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں، اداکار نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد انہیں دیگر سے مخلتف اسکرپٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ نئے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کروں مثلاً خضر، جنہوں نے بادشاہ بیگم فلم کی ہدایت کاری کی تھی، اسی طرح اس ٹیلی فلم کے ہدایت کار بلال (عاطف خان) بھی بہت دلچسپ ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.