شوبز

یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے ملاقات

معروف اداکارہ یشما گِل نےبھارتی اداکارہ ثناء خان کےساتھ ملاقات کی تصویریں شیئرکردی ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گِل نےبھارتی اداکارہ ثناء خان کےساتھ ملاقات کی تصویریں شیئرکردی ہیں۔ اداکارہ یشما گِل اوربھارتی اداکارہ ثناء خان آج کل سعودی عرب میں مذہبی رسم عمرہ کی ادائیگی کےلیےموجود ہیں۔ یہ دونوں اداکارائیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی کے روح پروَر مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر نت نئی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

یشما گِل نے ثناء خان اور اور اُن کے شوہر مفتی انس کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یشما گِل کا کہنا ہے کہ ’ سب سے پہلے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکریہ جس نے مجھے اپنے گھر اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کرنے کا موقع دیا اور پھر اُس نے مجھے ان خوبصورت لوگوں سے ملوایا جن سے میں ملنا چاہتی تھی۔‘

یشما گِل کا ثناء خان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو اِن کی طرح مضبوط بنائے، مہمان نوازی اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔‘ یشما گِل کا اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھنا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ کے لیے یہ نئی دوستیوں کی یہ ابتدا ہے، انشاءاللّٰہ۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.