شوبز

دُعا زہرہ کیس:عثمان خالد بٹ عدالتی فیصلے سے پریشان

اداکار عثمان خالد بٹ دُعا زہرہ کیس میں لاہور کی عدالت کے فیصلے پر پریشان ہوگئے۔

اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ماڈل ٹاؤن کی عدالت نے دعا کو کم از کم عمر کی تصدیق کیے بغیر اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت کیسے دی؟انہوں نے لکھا کہ دُعا کے والدین نے ایک پریس کانفرنس میں اپنا نکاح نامہ، دُعا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ، یہاں تک کہ پاسپورٹ بھی دکھایا ہے۔اداکار نے لکھا کہ وہ بچی ابھی تک 14 سال کی بھی نہیں ہوئی اور عدالت نے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.