شوبز

پروڈیوسر عمارہ حکمت کے ہاں بیٹی کی پیدائش

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر اور کمپنی، انسائیکلوپیڈیا کی سی ای او عمارہ حکمت کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز عمارہ حکمت نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو بڑی خوشخبری دینے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ 27 اپریل کو اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عمارہ حکمت نے بتایا کہ اُنہوں نے بیٹی کا نام ‘نوحہ اسد جمیل’ رکھا ہے۔پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھو آج صبح کس نے ہماری زندگی میں انٹری دی۔‘ نوحہ اسد جمیل کی پیدائش پر ماہرہ خان، صوفیہ خان، فیروز خان سمیت کئی اداکاروں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.