شوبزفیچرڈ پوسٹ

کیا بھارت کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور ایک بار پھر شادی کرنے والی ہیں؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہالی ووڈ میں ایک نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

عالیہ کا کلیرہ کرشمہ کے سر پر جا کر گرا۔ کرشمہ نے خوشی سے کلیرہ لہراتے ہوئے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں

کیا بھارت کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور ایک بار پھر شادی کرنے والی ہیں؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہالی ووڈ میں ایک نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیا کرشمہ کپور دوبارہ شادی کرنے والی ہیں؟ اب انکے کئی مداح یہ سوال پوچھ رہے ہیں ۔کرشمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں اور خاص طور پر وہ تصویر جس میں وہ عالیہ کے کلیرے کو ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں۔ کلیرہ دلہن کا وہ گہنا ہوتا ہے جسے شادی کے بعد دلہن ہوا میں اچھالتی ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ وہ جس لڑکی کے سر پر گرتا ہے اگلی شادی اسی کی ہوتی ہے۔ تو عالیہ کا کلیرہ کرشمہ کے سر پر جا کر گرا۔ کرشمہ نے خوشی سے کلیرہ لہراتے ہوئے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کے بعد لوگوں نے ان سے سوال کرنے شروع کر دیے۔ اس ہفتے انسٹا پر سوال جواب کے سیشن میں انکے ایک فین نے پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کریں گی؟ جواب میں کرشمہ نے کہا ‘ڈپینڈ۔ اب اس کا مطلب ہاں نہیں تو نہ بھی نہیں ہے۔ کرشمہ جنکی پہلے ابھشیک بچن کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ زیادہ نہیں چل سکا، انھوں نے 2003 میں ایک تاجر سنجے کپور سے شادی کر لی تھی لیکن 2016 میں دونوں نے طلاق لے لی۔ کرشمہ کی ایک بیٹی سمائرہ اور بیٹا کیان ہیں۔ کرشمہ 90 کی دہائی کی بڑی بالی وڈ سٹار تھیں لیکن شادی کے بعد کرشمہ پڑے پردے سے غائب ہو گئی تھیں۔ بعد میں انھوں نے دو مرتبہ فلموں میں واپسی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ تاہم وہ کئی ٹی وی شوز کا حصہ ہیں اور اب جلد ہی ویب سیریز ‘بران’ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.