شوبز

اریبہ حبیب نے بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

اداکارہ اریبہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گی۔

اریبہ حبیب نے 2021 کے آخری دن نکاح کرکے اپنی شادی کو یادگار بنایا تھا، ان کی شادی کی تقریبات دسمبر 2021 کے آخر میں شروع ہوئی تھیں اور 4 جنوری 2022 کو ان کے ولیمے کی تقریب ہوئی تھی۔ اریبہ حبیب میزبان رابعہ انعم کے رمضان شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سمیت شادی کی بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کیاداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ انہیں والدہ یاد آتی ہیں اور ابھی تک والدہ انہیں ہر رات کو فون کرکے ان کا حال پوچھتی ہیں۔ان کے مطابق ابھی تک وہ شادی کے بعد اسی شہر میں ہی رہ رہی ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں مگر جلد ہی وہ بیرون ملک چلی جائیں گی، جس کے بعد انہیں معلوم ہوگا کہ شادی کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی ہفتوں بعد ان کے شوہر واپس بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کے بعد وہ کچھ وقت کے لیے پاکستان آئے مگر پھر واپس چلے گئے۔اریبہ حبیب کے مطابق ان کے شوہر جرمنی میں رہتے ہیں اور عید کے موقع پر وہ واپس آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیرون ملک منتقل ہونے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جیسے وہ شوٹنگ مکمل کروائیں گی وہ جرمنی چلی جائیں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے واضح کیا کہ وہ جرمنی منتقل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی نہیں کریں گی بلکہ سال کے اختتام پر پھر واپس پاکستان آکر اپنی مصروفیات میں مصروف ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.