شوبز

صبور علی کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت کیا؟

 اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر و اداکار علی انصاری کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔

صبور علی اور علی انصاری کی بات پکّی کو ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں صبور علی کے ساتھ اُن کے شوہر علی انصاری بھی موجود ہیں اور سامنے میز پر ایک کیک اور گلاب کا پھول رکھا ہوا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جس دن سے میں نے ہاں کہا، اُس دن سے میں نے تمہیں ہر دن اپنی سب سے بڑی نعمت سمجھا ہے۔صبور علی نے مزید لکھا کہ تُم میری تمام دعاؤں کا جواب، میرے بہترین دوست اور میرے جیون ساتھی ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.