شوبز

انجلینا جولی جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئیں

اداکارہ انجلینا جولی  عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئیں۔ 

 اداکارہ اور اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارکن انجلینا جولی نے ہفتے کے روز مغربی یوکرین کے شہر لیویوکا اچانک دورہ کیا۔

 2011 سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین  انجلینا جولی اپریل کے اوائل میں یرکرینی شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی میزائل حملے میں زخمی ہونے  والے افراد اور  مہاجرین سے اظہار یکجہتی کرنے لیویو آئیں۔

انجلینا جولی نے ایک بورڈنگ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

رپورٹس کے مطابق  لیویو  کےگورنر میکسم کوزیٹسکی  کا کہنا تھا کہ انجلینا جولی کا دورہ ہم سب کے لیے حیران کن تھا، بہت سے لوگ جنہوں نے  اداکارہ کو  علاقے میں دیکھا وہ یقین نہیں کر سکتے تھے کہ یہ واقعی وہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.