شوبز

ماہرہ خان نے اپنی سب سے بڑی خواہش بتادی

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ 10 سالوں میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مستقبل کےحوالے سے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا ہے۔

ماہرہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ اب تک اپنی زندگی کے 10 سال گزارے اور اس دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انڈسٹری کے ساتھ اپنی زندگی کے اگلے 10 سالوں میں وہ آسکر ایوارڈ اور کانز فلم فیسٹول سے پام ڈور ایوارڈ جیت سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.