شوبز

ڈرامے میں بغیر اجازت گانا شامل کرنے پر زوہیب حسن برہم

 گلوکار زوہیب حسن نے اپنا گانا بغیر اجازت ڈرامے میں براڈکاسٹ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

زوہیب حسن اپنے مشہور گانے’دوستی‘ کو پاکستانی ڈرامے میں بغیر اجازت براڈکاسٹ کرنے پر برہم ہوگئے۔ زوہیب حسن نےفیس بک پر ڈرامہ سیریل’صنفِ آہن‘ کاپوسٹر شیئر کیا جس میں ان کے مشہور گانے’دوستی‘ کو براڈ کاسٹ کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’پاکستان کب دوسروں کے کاپی رائٹ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی پاسداری کرے گا؟‘اُنہوں نے اپنے گانے’دوستی‘ کو بغیر اجازت براڈکاسٹ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرنے پر وضاحت دینے کے لیے ایک ٹوئٹ بھی لکھا ہے۔

زوہیب حسن نے ٹوئٹر پر اپنی مرحوم بہن گلوکارہ نازیہ حسن کی فاؤنڈیشن کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے اپنے گانے’دوستی‘ کے بغیر اجازت استعمال پر اعتراض آئی ایس پی آر اور صنفِ آہن کی ٹیم سے پیسے بٹورنےکے لیے کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’نازیہ اور میرے گانوں کی تمام رائلٹیز نازیہ حسن فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں خیراتی سرگرمیوں میں وقف ہوتے دیکھ کر بھی ایسا خیال کیا جانا کافی پریشان کن اور غلط ہے‘۔

علاوہ ازیں بی اینڈ ایچ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، جوکہ نازیہ اور زوہیب کے لکھے اور کمپوز کیے گئے تمام گانوں کے کاپی رائٹ کی مالک ہے، نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بی اینڈ ایچ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہماری پیشگی اجازت کے بغیر ہمارے گانے ’دوستی‘کو تجارتی طور پر نشر کیا گیا ہے جسے زوہیب حسن اور نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے گایا ہے‘۔

بیان میں مزید لکھا گیا کہ’لہذا ہم اس طرح کی خلاف ورزی میں ملوث یا منسلک تمام فریقوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.