شوبز

خلیل الرحمان قمر کا دماغی توازن الٹ چکا ہے; ریشم

اداکارہ ریشم کا معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے دماغی توازن کے بارے میں کیا گیا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا ’’ایک سادہ سا سوال ہے کہ یہ حکم کب آیا تھا کہ چور اگر مسجد نبوی میں گھس جائیں تو ان کو چور نہ کہا جائے؟‘‘ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کے اس بیان پر تبصرہ کیا ہے جس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ریشم نے خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’خلیل الرحمان قمر کا آج کا نہیں بہت پہلے کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، اسے کسی ہسپتال میں داخل کرکے اس کا روحانی اور جسمانی علاج کروائیں یہ نہ ہو کہ یہ لوگوں کو اپنے زہریلے دانتوں سے کاٹنا شروع کردے‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.