شوبز

"توبہ توبہ”۔۔ علیزے شاہ کی تصاویر دیکھ کر صارفین بھڑک اٹھے

علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عید کی تصاویر شئیر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ آئے دن خبروں کی سُرخیوں میں شامل رہتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں تاہم اب اداکارہ کو حد سے زیادہ وزن کم کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ علیزے شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور مختلف نظر آ رہی ہیں۔

اور ان کی تصاویر کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہو رہے ہیں، وزن کم ہونے کے سبب علیزے شاہ کے چہرے کے خدو خال میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک عجیب انداز میں لائینر لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.