شوبز
"چندرا بے قدرا”۔۔۔ریما خان کی گلوکاری میں بڑی انٹری
اداکارہ ریما خان نے گلوکاری کے میدان میں بڑی انٹری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ریما خان نے اپنے مداحوں کے لیے عید پر "چندرا بے قدرا” کے نام سے ایک ٹریک ریلیز کیا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہاہے۔ریما خان کی آواز میں ریلیز اس پہلے گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔ جبکہ حارث قدیر نے بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کیا ہے۔
پہلے گانے کی ریلیز پر مداحوں کی جانب سےملنے والی بے پناہ محبت پر اداکارہ ریما خان نے ان کا شکریہ اداکیا۔