شوبز

"شوہر طعنے دیتا ہے”۔۔۔حرا مانی نئی مشکل میں گرفتار

 اداکارہ حرا مانی طعنے دینے والے شوہرکی حمایت میں بیان دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے عید کے  پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا جس پرمانی مجھے اتنے طعنے دیتا تھا کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو، جس پر میں مانی کو کہتی تھی کہ میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں، لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتاتھا۔اداکارہ نے بتایاکہ مجھے لگتا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے ظعنے دے دے کر میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔

اداکارہ حرام کا یہ بیان ان کے شوہر اور میزبان کو تو پسند آیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

صارفین نے مزید کہا اداکارہ حراکا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو باڈی شیمنگ کی عکاسی کرتا ہے۔ حرا مانی کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہیے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.