شوبز

فرح انور کے”نیناں”نے دھوم مچادی؛مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

گلوکارہ فرح انور کا چند روز پہلے ریلیز ہونے والا گیت تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے لگا۔

مقبول گلوکارہ فرح انور نے عید الفطر پر اپنا وڈیو سانگ "نیناں” ریلیز کیا تھا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔موسیقی کی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد نے اسے ایک بہترین گانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرح انور ہر قسم کے گانوں پر عبور رکھتی ہیں۔اس گانے کے میوزک کمپوزر ساجی علی ، وڈیو کے ڈائریکٹر آصف مسعود جب کہ نغمہ نگار عاصم رضا ہیں۔

اس بارے میں فرح انور کا کہنا ہے کہ میں تمام شائقین کی بے حد مشکور ہوں جو میرا ہر نغمہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر جہاں میرا یہ وڈیو سانگ ریلیز ہوا وہیں میں نے بہت سے چینلز کے عید شوز میں بھی شرکت کی جہاں مجھے مختلف سینئر اور جونیئر فنکاروں کی موجودگی میں پرفارم کرنے کا موقع ملا۔

فرح انور نے مزید کہا کہ میں بہتر سے بہتر کام کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ اپنی مقبولیت قائم رکھنا کسی بھی فنکار کے لئے آسان نہیں ہوتا اور اس کے لئے مسلسل محنت ضروری ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.