شوبز

بلال مقصود کی شان دار واپسی؛ نیاگانا مداحوں کے نام

 اسٹرنگز کے بانی بلال مقصود نے اپنی سولو ویڈیو” نیا نیا” آڈیئنس کے نام کردی ہے۔

مشہورادیب و دانش ور انور مقصود کے بیٹے اور ایک عرصے تک اپنی خوبصورت آواز سے کانوں میں رس گھولنے والے بلال مقصود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا کام صرف گانے لکھنے تک ہی محدود نہیں تھا۔

میرے مداح کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ اور اپنے مداحوں کی اس دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میں نے اپنے موسیقی کے کیریئرکو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔بلال مقصود نے 33 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ روز اپنی سولو میوزک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں شامل گانے کے بول گلوکار اور ان کے والد انورمقصود نے لکھا ہے جن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ جب کہ ویڈیو میں ہدایت کاری کے فرائض مرتضیٰ چوہدری نے سرانجام دیئے ہیں۔

انسٹا گرام پراس میوزک ویڈیو کو ریلیز کرتے ہوئے بلال مقصود نے اسے مداحوں کے نام کردیا ہے۔ انسٹا گرام اسٹوری میں ان کا کہنا ہے کہ ’ میں اپنے سولو سنگل ’ نیا نیا ‘ کو آپ لوگوں کے نام کرتا ہوں، یہ میں اپنے مداحوں کے لیے کہہ رہا ہوں جن کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ یہ میرے لیے ایک نئی زندگی ہے اور میں اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ آپ لوگ میرے اس نئے سفر کا اہم حصہ ہیں۔‘

بلال مقصود کی اس نئی ویڈیو کی عکس بندی ترکی کے خوبصورت اور پُر فضا مقامات پر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ناظرین شوخ رنگ سڑکیں، پت جھڑ کے دلکش مناظر سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.