شوبز

غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینا انڈسٹری کے خلاف سازش ہے؛مصطفیٰ قریشی

اداکار مصطفیٰ قریشی نے سینما گھروں سے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو اتارنا فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ سینما مالکان کو اپنی ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا کسی طرح بھی حب الوطنی نہیں، حکومت کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہورہی ہو تو اس کے مقابلے پر غیر ملکی فلم نہ لگائی جائے۔

ان کا پاکستانی فلم میکرز سے کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز نہ کریں کیونکہ اب پہلے والا ماحول نہیں ہے کہ جب عید پر آٹھ آٹھ فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، سینما مالکان اور فلم میکرز باہمی مشاورت سے اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں۔

انہوں نے کہا فلموں کی ریلیز کے حوالے سے پالیسی تیار ہونی چاہیے تاکہ فلم میکرز اور سینما مالکان دونوں کا بھلا ہوسکے، کئی سال بعد عید پر پاکستانی فلموں کے حوالے سے ماحول بنا تھا اور اچھی خبریں آرہی تھیں لیکن سینما مالکان کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی نے مایوسی پھیلا دی

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.