شوبز
صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
صبا قمر کی جانب سے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے جو انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔صبا قمر کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔