شوبز
طلاق کے بعد سجل علی کو کیا کرنا چاہئیے؟ ندایاسر کا مشورہ
اداکار احد رضا میر اور سجل علی کی مبینہ طلاق کے بعد انٹرنیٹ پرصارفین کی اکثریت کا یہی کہنا ہےکہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر سے ایک انٹرویو کے دوران سجل علی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ انہیں اس وقت کوئی مفید مشورہ دیں ۔ ندا یا سر نے کہا کہ سجل علی کو میں یہ کہنا چا ہوں گی کہ سجل تم ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی ہو میری دعا ہے کہ تم اسی طرح ہنستی رہو۔ندا یاسر نے مزید کہاکہ سجل تم جب روتی ہو تو تم اکیلی نہیں روتی بلکہ دوسرے بھی تم کو دیکھ کر رو نے لگتے ہیں،بس تم کبھی بھی دکھی نہیں ہونا۔