شوبز

سنگاپور میں متنازع بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز” پر پابندی

سنگاپور نے رواں برس مارچ میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی متنازع اور مسلم نفرت پر مبنی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر پابندی عائد کردی۔

سنگاپور حکومت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی کہانی مختلف برادریوں کے درمیان نفرت اور تنازع کا سبب بن سکتی ہے، جس وجہ سے اس پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ فلم میں یک طرفہ طور پر مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرداروں میں دکھایا گیا ہے اور یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے حالیہ کردار کو نہیں دکھایا گیا۔ فلم کی کہانی وہاں کے کثیر الثقافتی ماحول کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فلم سے وہاں مذہبی و سماجی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔

ایک شہر پر مبنی ریاست سنگاپور کی آبادی 55 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جہاں زیادہ تر چینی نسل کے لوگ آباد ہیں مگر وہاں پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی بھی بہت بڑی آبادی موجود ہے۔

سنگاپور حکومت کی جانب سے ’دی کشمیر فائلز‘ پر پابندی عائد کیے جانے سے قبل پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی مذکورہ فلم پر تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.