شوبز

” خدا کا خوف کریں”۔۔۔امرخاں بھی سینما مالکان پر برس پڑیں

پاکستانی فلم پروڈیوسرز سے کے بعد متعدد پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی سینما مالکان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مقامی فلموں کے بجائے غیر ملکی ہولی وڈ فلم کو زیادہ اہمیت اور اسکرینز دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فلموں کو زیادہ دکھایا جائے۔

فلم سازوں کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات نے بھی سینما مالکان کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نصف اسکرینز پاکستانی فلموں کے لیے مختص کریں۔اداکار اور عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’دم مستم‘ کے پروڈیوسر عدنان صدیقی نے بھی سینماؤں میں پاکستانی فلموں کو کم دکھانے پر شکوہ کیا۔

عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم ’دم مستم‘ کی اداکارہ و رائٹر امر خان نے بھی اپنی ویڈیو میں سینما مالکان کے رویئے کی شکایت کی اور کہا کہ ملک میں شائقین تو بھارتی فلمیں بھی دیکھنا چاہتے ہیں مگر حب الوطنی کے جذبے کے تحت ان پر تو پابندی لگادی گئی ہے مگر ہولی وڈ فلموں کو ملکی فلموں کی خاطر کچھ تک روکا نہیں جا رہا۔

عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کے پروڈیوسر رؤف وجاہت نے اپنی فلم کے ہیرو علی رحمٰن کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہوں نے سینما مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی فلموں کو زیادہ دکھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.