شوبز

یمنیٰ زیدی کی عربی سپر ہیرو فلم میں شاندار انٹری

 اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عربی فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

یمنیٰ زیدی عربی سُپر ہیرو فلم ’کرسٹار اور نائٹ اسٹالین‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔ یوٹیوب پر گزشتہ روز ایک عربی سپر ہیرو فلم ’کرسٹار اور نائٹ اسٹالین‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ کو بھی اپنے ٹیلنٹ کا جوہر دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم کے اس مزاحیہ ٹریلر میں دو سپر ہیروز کو دکھایا گیا ہے جن کا تعلق دیسی فیملیز سے ہے اور بظاہر دونوں اپنے راستے پر چلتے ہوئے مشکل میں پھنسےلوگوں کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں بڑے اور نامور ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلموں کے کچھ مشہور مناظر کی پیروڈیز بھی فلمائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پروڈکشن ہاؤس ایکزوڈس پکچرز کے بینر تلے اجمل ظہیر احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو یوٹیوب پر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم ابھی عکس بندی کے مرحلے میں ہے جوکہ جلد مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.