شوبز

صبا قمر نےجَلد شادی کرنےکی خوشخبری سنائی

صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ ’بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ،

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جَلد شادی کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ فلم ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کی ہیروئن، ’زبیدہ‘ صبا قمرشادی کے موضوع پرشرمانے اورچہرہ چھپانے لگ گئی ہیں۔ فلم کی پروموشن پرموجود صبا قمر نے انکشاف کیا کہ اُنہیں اب کھانا بنانا خصوصا  آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔ صبا قمر کی وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ ’ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔‘ اس سوال پر صبا قمر کے چہرے پر شرمیلی ہنسی کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ ’بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقعی بہت شرم آ رہی ہے۔‘ دوسری جانب ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں صبا قمر کے ہاتھوں پر مہندی لگی دیکھنے کا بہت انتظار ہے۔‘ شادی کی تقریبات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی، اُنہیں بہت سارے لوگ شادی پر نہیں پسند، بس اپنے قریبی لوگ ہوں اور شادی کی خبر وائرل کرنے کے لیے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.