شوبزفیچرڈ پوسٹ

عریانی اور فحاشی کی دنیا میں غیر اخلاقی فلموں میں کام کرکے شہرت کمانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کل کس حالت میں ہیں؟ عبرتناک کہانی سامنے آگئی

ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرکے فحش فلم انڈسٹری میں جانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کس کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے

عریانی اور فحاشی کی دنیا میں غیر اخلاقی فلموں میں کام کرکے شہرت کمانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کل کس حالت میں ہیں؟ عبرتناک کہانی سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرکے فحش فلم انڈسٹری میں جانے والی سابق اداکارہ جینی لی آج کس کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے، سن کر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ جینی لی، جس کا اصل نام سٹیفنی سیڈورا ہے، نے 19سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور پھر فحش فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ ایک وقت تھا کہ وہ اس شرمناک انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراں میں شمار ہوتی تھی مگر عمر کی 30کی دہائی میں پہنچ کر جینی لی پر ایسا زوال آیا کہ وہ بے گھر ہو کر لاس اینجلس کے ایک پسماندہ علاقے میں ایک سرنگ میں رہنے پر مجبور ہو گئی۔ اب وہ عمر کی 40کی دہائی میں ہے اور اسی سرنگ میں رہ رہی ہے جہاں اسے پانی اور بجلی جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.