شوبز

ریما خان کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟

اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟

اس بارے میں گذشتہ روز اداکارہ ریما خان نے انڈس اسپتال کے دورے کے دوران بچوں سے ان کی خواہشات پوچھنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ازخود ہی انکشاف کردیا۔ انہوں نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایک بچے سے دریافت کیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ تو بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بنے گا جبکہ دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں تھا جو شاہد آفریدی کا شیدائی نکلا۔ اس دوران بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ زندگی بہت پیاری اور خوبصورت ہے، اللہ تعالی آپ تمام بچوں کو زندگی اور خوشیاں دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے بہت پیارے اور خوبصورت ہوتے ہیں، بچوں میں میری جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔ بچوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میرا بھی ایک بیٹا ہے۔ بہت پیارا سا چھوٹا سا اور بہت ایکٹیو ہے۔

ریما خان نے کہا کہ میرا بیٹا ابھی سے کہتا ہے وہ بڑا ہوکر ڈاکٹر بنے گا، میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ وہ آرٹسٹ بنے مگر وہ کہتا ہے کہ ‘نہیں بابا جیسا ڈاکٹر بنوں گا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.