شوبز

”یہ زندگی تیرے بنا کٹے گی نہیں“، حرا کی نئی تصاویر وائرل

اداکارہ حرا مانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

انسٹا گرام پر حرا مانی نے اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ کر دیں۔ اداکارہ کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔حرا مانی نے کیپشن میں لکھا کہ ”پر اب تو ایسا لگتا ہے یہ زندگی تیرے بنا کٹے گی نہیں۔“ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کچھ روز قبل حرا مانی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اس بار بغیر ٹرینر کے اپنا وزن کم کیا، میرا وزن 64 کلو گرام تک بڑھ گیا تھا۔انٹرویو میں سلمان ثاقب نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم نے ٹی وی پر اپنا ڈرامہ دیکھا لیا تھا شاہد۔ اس کے جواب میں حرا نے کہا کہ ہاں میں نے دیکھا تھا اور حیران رہ گئی تھی کہ یہ کون سی آنٹی ہے۔

حرا کا کہنا تھا کہ شوہر کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے طعنے دیتے ہیں، کہتے ہیں ان کا وزن دیکھو، میرا ماننا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں، شوہر کے طعنے سن سن کر خواتین اپنا وزن کم کر لیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.