شوبز

’کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا‘، احمد بٹ برس پڑے

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

احمد بٹ نے دانیہ سے متعلق انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھاکہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ  ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔احمد بٹ کاکہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا، یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.