شوبز
شائے گِل”پسوڑی” کے بعد کون سا سرپرائز دینے والی ہیں؟
اُبھرتی گلوکارہ شائے گِل ’پسوڑی‘ کے بعد اپنا نیا گانا معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے ہمراہ گا رہی ہیں۔
گلوکارہ شائے گِل اور عاطف اسلم کے آنے والے نئے گانے ’منزل‘ کے کچھ مختصر کلپس اور ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔شائے گِل اور عاطف اسلم کا ایک ساتھ گانا گانے پر دونوں کے مداح بے حد خوش اور گانے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔شائے گِل اور عاطف اسلم کا گانا ’منزل‘ 14 مئی، بروز ہفتہ شام 6 بجے ریلیز کیا جائے گا۔