شوبز

غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے پر مایا علی بھی بھڑک اٹھیں

 اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں سنیما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے کے معاملے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مایا علی نے ٹوئٹر پر پاکستانی فلم میکرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ’یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز کس طرح اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کے وہ اصل میں مستحق ہیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ صرف ایک ہی ہفتے کی تو بات تھی۔‘مایا علی نے لکھا کہ’ان تمام پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تعریف کرتی ہوں جنہوں نے، خاص طور پرکورونا کے بعد سنیما انڈسٹری کی تعمیر نو میں اپنی جان، وقت اور محنت لگائی۔‘

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’آئیے اس انڈسٹری کو انفرادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ساتھ مل کر دوبارہ بنائیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.