شوبز

"اپنی عزت کرائیں”۔۔۔ عروہ حسین کا اعجاز اسلم کو کرارا جواب

اداکارہ عروہ حسین نے سینیئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی اسکرین پر کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اعجاز اسلم نے کچھ دن قبل ’دی کپل شو‘ میں کہا تھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں اور ہدایت کاروں سے رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے خود ایسی کوئی بات نہیں دیکھی اور نہ ہی انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کبھی کام کیا ہے مگر انہوں نے ان سے متعلق کچھ غلط باتیں سن رکھی ہیں۔اعجاز اسلم کے مطابق انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین نے ایک بار ایک ہدایت کار کو بھی جھاڑ پلادی تھیں۔

اعجاز اسلم کے مذکورہ بیان کے بعد اب عروہ حسین نے ان کی باتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئرز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی غلط بات بھی جونیئرز کی ذہنی صحت اور کیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ وہ اپنے تمام سینیئرز کی عزت کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی رائے کا احترام بھی کرتی ہیں، تاہم وہ یہ بھی امید رکھتی ہیں کہ سینیئرز کو بھی بولتے وقت جونیئرز کے جذبات، احساسات اور کام کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیئرز کو سوچنا چاہیے کہ جونیئرز کے حوالے سے بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیوں کہ ان کی ایک چھوٹی سی غلط بات بھی دوسروں کی ذہنی صحت اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔انہوں نے اعجاز اسلم کا نام لکھے بغیر کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے ساتھ تخلیقی بحث کرتی ہیں اور انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی بحث ڈراما سازوں کو ناگزیر لگتی ہے۔

اداکارہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ان سے متعلق مزید کوئی رائے رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.