شوبز

نوجوان بھارتی ماڈل کی لاش گھر سے برآمد;شوہر گرفتار

بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد قتل کے شبہے میں اُن کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔

20 سالہ ماڈل و اداکارہ شاہانہ رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے اُن کے 31 سالہ شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔نوجوان ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔بیٹی کی موت کے حوالے سے شاہانہ کی والدہ نے کہا ہے کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی، اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی، وہ بہت خوش تھی، مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

شاہانہ نے ڈیڑھ سال قبل سجاد سے شادی کی تھی، جب جوڑے کی شادی ہوئی تو سجاد قطر میں کام کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.