شوبز

لاریب عطا کی ہالی ووڈ میں ایک اور بڑی کامیابی

گلوکارعطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی، پاکستانی ویژیول آرٹسٹ لاریب عطا نےہالی ووڈ میں ایک اوربڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کے معروف گلوکارعطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی، پاکستانی ویژیول آرٹسٹ لاریب عطا نےہالی ووڈ میں ایک اوربڑی کامیابی حاصل کرلی۔ لاریب عطا نےبڑے بجٹ والی مارول سنیمیٹک یونیورس کی مشہورفلم’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کےلیے بطور’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘کام کیا ہے۔ اس حوالےسےلاریب عطا کےبھائی،موسیقارسانول عطا نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرلاریب کےہمراہ اپنی ایک سیلفی اور فلم ’ڈاکٹراسٹرینج‘ کا پوسٹرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ’یہ خاتون کامیابی سےآگےبڑھنےسےکبھی نہیں رُکتی!‘ اُنہوں نےمزید لکھا کہ ’میری بہن نےدوبارہ ایک بلاک بسٹرفلم پرکام کیا۔‘

ہالی ووڈ جیسی معروف اور وسیع انڈسٹری کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانا اور منوانا بہت ہی مشکل کام ہے، ایسے میں لاریب عطا کا بطور ’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘دنیا کی نامی گرامی فلم انڈسٹری کا حصّہ بننا پاکستانی قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔ خیال رہے کہ لاریب عطا اسس سے پہلے بھی 2006 سے لیکر اب تک کئی مشہور اشتہارات اور ٹیلی وژن سیریزمیں اپنے فن کا جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم’گوڈزیلا‘، ’ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ‘، ’مشن امپاسبل: فال آؤٹ ‘اور ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔ یہی نہیں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کے لیے لاریب عطا کی ٹیم کو اکیڈمی ایوارڈز اور بافٹا ایوارڈز 2022 کے لیے’بہترین اسپیشل ویژیول ایفیکٹس‘ کی کیٹیگری میں نامزد بھی کیا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.