شوبز

عامرلیاقت کوغرور نےڈبویا،اداکارہ مشی خان کا دعویٰ

اُنہوں نے ویڈیومیں کہا ہےکہ’یہ عامرلیاقت حسین جوہرروزکیمرہ آن کرکےاپنی ناکام ترین اداکاری شروع کردیتےہیں

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان کا کہنا ہےکہ عامرلیاقت حسین کوغرورنےڈبویا ہے۔ مشی خان نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیوشیئرکی ہے،اس ویڈیومیں انہیں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین پرشدید تنقید کرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے ویڈیومیں کہا ہےکہ’یہ عامرلیاقت حسین جوہرروزکیمرہ آن کرکےاپنی ناکام ترین اداکاری شروع کردیتےہیں کبھی رونا رورہےہوتےہیں،کبھی کہہ رہےہوتےہیں کہ میں پاکستان چھوڑکرجارہا ہوں توبھئی کب جارہےہیں؟‘

اُنہوں نےعامرلیاقت حسین سےمخاطب ہوتےہوئےکہا کہ’اگرآپ کوٹکٹ کا کوئی مسئلہ ہےتوہم سب مل کرآپ کا ون وے ٹکٹ کرواتےہیں تاکہ آپ ملک سےباہرجاکرسکون کریں اوراپنےدماغ کا علاج کروائیں۔‘ اُنہوں نےمزید کہا کہ’آپ کا جوغرورہےناں،اس نےآپ کوڈبودیا ہےاور مکافاتِ عمل بھی ہے۔‘مشی خان نےعامرلیاقت حسین کویاد دلایا کہ’ آپ نےمرحوم جنید جمشید کی والدہ کےلیےجوکچھ آن ایئرکہا تھا میں نے وہ سنا تھا اوروہ سن کرمیں دنگ رہ گئی۔‘

اُنہوں نےکہا کہ’وہ توجنید جمشید بہت اچھےانسان تھےکہ انہوں نےسب سن کرصرف اتنا کہا کہ انہیں اوران کےخاندان کویہ سب سن کربہت زیادہ دکھ پہنچا ہےاوراس کےبعد ان کی وفات ہوگئی۔‘ اُنہوں نےمزید کہا کہ’ خدا نہ کرے اگرآپ میری والدہ کےلیےیہ کہتےتومیں آپ کی آکر طبیعت صاف کرکےآپ کا منہ توڑدیتی۔‘ مشی خان نےاپنی بات کا اختتام کرتےہوئےکہا کہ’غرورکا سرنیچا ہی ہوتا ہے،اپنا علاج کروائیں اور یہاں سےجلد ازجلد چلےجائیں کیونکہ اب یہاں آپ کی ایک دھیلےبرابربھی عزت نہیں ہے،آپ کےرونےپیٹنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا،اب بہت دیرہوچکی ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.