شوبز

سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نےبڑی خوشخبری سنا دی

بالی ووڈ سےکنارہ کشی اختیارکرنےوالی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نےاپنےمداحوں کوبڑی خوشخبری سنا دی

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اُنہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ’کافی لوگ مجھ سے کافی عرصے سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کا کوئی یوٹیوب چینل ہے لیکن میرے پاس اپنا کوئی آفیشل چینل نہیں تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہاں مگر ان کے نام سے بہت سے لوگوں نے یوٹیوب چینل بنائے ہوئے ہیں تو کافی لوگوں کو لگتا تھا کہ میرا یوٹوب پر کوئی چینل ہے تاہم، اب بالآخر میں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا ہے۔‘ اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ’میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور اپنی رائے دیں کہ مجھے چینل پر کس طرح کا کانٹینٹ اپلوڈ کرنا چاہیے۔‘

ثناء خان نے مزید کہا کہ’میں پوری کوشش کروں گی کے آپ کے بہترین کانٹینٹ بناؤں جیسے کے آپ لوگ پچھلے ڈیڑھ سال سے میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھتے آئیں ہیں اور آپ لوگوں نے اسے بہت پسند بھی کیا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.