شوبز

قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ بمبئی بیگمز‘ سے اپنی شناخت بنانے والی بھارتی فلم ساز نے سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی فلم سازالیکریتا شری واستوا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں چھے سال قبل قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کے حالات زندگی پر فلم بنا رہی ہیں۔ جب کہ فلم کے پروڈیوسر فلم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکاس شرما اور وے چیٹ انڈیا کے سنی کھنہ ہوں گے۔شری واستوا کا کہنا تھا کہ یہ فلم قندیل بلوچ پر شائع ہونے والی کتاب ’ سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ سے ماخوذ ہوگی۔ جس کے لیے انہوں نے کتاب کی مصنفہ سے اس حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں۔شرواستوا کا کہنا تھا 2016 میں فوزیہ عظیم ( قندیل بلوچ کا حقیقی نام ) کے قتل نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ غیرت کے نام پر ہونے والا گھناؤنا قتل تھا، میں خود کو اس کے بارے میں سوچنے سے روک نہیں سکی اور پھر میں نے قندیل کی ویڈیوز کو متواتر دیکھنا شروع کردیا تھا۔ وہ زندگی سے بھرپور ایک خوبصورت لڑکی تھی۔

الیکریتا نے بتایا کہ صرف 26 سال کی عمر میں اسے قتل کردیا گیا اور اس کے کام کو اس کے مرنے کے بعد سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.