شوبز
عمران عباس کا عوام کے لئے خصوصی پیغام جاری
اداکار عمران عباس نے عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکار کی جانب سے انسٹاگرام ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرندہ عمران عباس کے گھر کی دیوار پر رکھے ہوئے مٹی کے برتن میں سے پانی پی رہا ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں اپنے گھر کی دیوار پر پانی اور باجرے سے بھرے برتن رکھ کر ان خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں۔
اس خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔